کمار سانو کے عمران خان کیلیے گانے کی حیران کن حقیقت سامنے آگئی

کمار سانو کے عمران خان کیلیے گانے کی حیران کن حقیقت سامنے آگئی

سوشل میڈیا پر کمار سانو کی آواز میں ایک گانے کی ویڈیو ، آڈیو وائرل ہوئی
کمار سانو کے عمران خان کیلیے گانے کی حیران کن حقیقت سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

12 Aug 2024

ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لیجنڈ بھارتی گلوکار کمار سانو نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے لیے ایک گانا گایا ہے۔

یہ پوسٹ فیس بک پر ’پی ٹی آئی نیوز‘ نامی اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی۔ ویڈیو میں گلوکار کو ایک کنسرٹ میں پرفارم کرتے ہوئے اور سابق وزیراعظم کی تعریف میں گانا گاتے ہوئے دیکھا گیا۔

گانے کے بول

ویڈیو میں گانے کے بول کچھ یوں ہیں ’کپتان۔ مرشد، عمران خان‘۔

فیکٹ چیک

بالی ووڈ گلوکار نے دعوے کی تردید کرتے ہوئے ویڈیو کو جعلی اور جھوٹ قرار دیتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ گانا مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کیا گیا ہے جس میں ان کی آواز کو استعمال کیا گیا ہے۔

انسٹاگرام پر  گلوکار نے ہندوستانی میڈیا کے فیکٹ چیک آرٹیکل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ انہوں نے پاکستانی سیاستدان کے لیے کوئی گانا نہیں گایا۔

کمار سانو نے لکھا کہ ’’میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم کے لیے کبھی کوئی گانا نہیں گایا۔ فیس بک پر گردش کرنے والی آڈیو میری آواز نہیں ہے - اسے AI کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے"۔

انہوں نے کہا کہ ’کچھ لوگ مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور اسی لیے میں اپنے مداحوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ خبر جعلی اور جھوٹ ہے! یہ ٹیکنالوجی کا سنگین غلط استعمال ہے،"

کمار نے ہندوستانی حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ اے آئی اور ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کے خلاف کارروائی کرے اور تجویز دی کہ آئیں ملکر غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!