کیا عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقل کردیا گیا ہے؟

کیا عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقل کردیا گیا ہے؟

عمران خان اڈیالہ جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں
کیا عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقل کردیا گیا ہے؟

ویب ڈیسک

|

13 Feb 2024

سینئر صحافی شاہین صہبائی نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بنی گالہ رہائش گاہ منتقل کرنے کیلیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا تھا کہ وہ کون ہے جس نے عمران خان کو جیل سے بنی گالہ منتقل کردیا۔

حقیقت کیا ہے؟

دوسری طرف اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے جیل میں کسی بھی شخصیت سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی کسی سیاسی جماعت یا بڑے، چھوڑے آدمی (افسر) سے ملاقات نہیں ہوئی۔

انہوں نے یہ بھی تصدیق کی کہ ’مجھے جیل سے بنی گالہ منتقل نہیں کیا جارہا‘۔ اس موقع پر عمران خان نے بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کے حوالے سے درخواست کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اُس درخواست پر آج سماعت کی، اسی وجہ سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

واضح ہے کہ توشہ خانہ اور غیر شرعی نکاح کیس میں سزا کے بعد جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں رکھنے کے بجائے بنی گالہ کی رہائش گاہ منتقل کیا اور گھر کو سب جیل قرار دے دیا ہے۔

دعوے کا نتیجہ

صحافی شاہین صہبائی کی جانب سے کیا جانے والے دعوے کا اگر جائزہ لیا جائے گا یہ بالکل غلط ثابت ہوتا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!