آصف زرداری کی طبیعت کیسی ہے؟ اصل حقیقت سامنے آگئی

ویب ڈیسک
|
5 Apr 2025
صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت ناسازی اور اسپتال منتقلی کے بعد علاج جاری ہے۔
آصف علی زرداری کی عید کے روز نوابشاہ میں طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد انہیں کراچی کے علاقے کلفٹن میں قائم نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اسپتال میں ٹیسٹ ہونے کے بعد آصف علی زرداری کو کورونا کی تشخیص ہوئی تاہم اب اُن کی طبیعت بہتر بتائی جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر دعویٰ
آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش تھیں اور ان میں کہا گیا تھا کہ انہیں ڈاکٹرز نے جواب دے دیا یا وہ وینٹ پر ہیں اور انکا بچنا ناممکن ہے۔
کچھ صارفین نے باخبر ذرائع کا حوالہ دے کر دعویٰ کیا تھا کہ آصف علی زرداری (اللہ نہ کرے) اس دنیا میں نہیں رہے اور خبر کو چھپایا جارہا ہے۔
افواہوں پر ردعمل
ان افواہوں پر پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت خاموش تھی تاہم سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے صحت سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کی اور کہا تھا کہ طبیعت اب بہتر ہے۔
حقیقت کیا ہے؟
آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے آج صدر مملکت کی طبیعت کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کی اور روبہ صحت ہونے کی خوش خبری سنائی۔
انہوں نے بتایا کہ اب آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہے اور دو سے تین روز میں انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ پاکستان میں کورونا اب بھی موجود ہے تاہم اینٹی بیکٹریا ادویات کی وجہ سے اس کے اثرات ماضی جیسے نہیں ہیں۔
ذاتی معالج نے کہا کہ سیاسی مخالفین جو مرضی کہتے اور پروپیگنڈا کرتے رہیں، بھارت تو ویسے ہی ہمارا دشمن ہے۔ سوشل میڈیا پر جو خبریں چل رہی ہیں وہ مناسب نہیں ہیں۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے یہ بھی بتایا کہ آصف علی زرداری کو بلڈ پریشر اور شوگر کا مرض بھی ہے۔
Comments
0 comment