سولر پینل پر ٹیکس عائد کیا جارہا ہے؟ حقیقت سامنے آگئی

سولر پینل پر ٹیکس عائد کیا جارہا ہے؟ حقیقت سامنے آگئی

وزارت توانائی نے ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا
سولر پینل پر ٹیکس عائد کیا جارہا ہے؟ حقیقت سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

28 Apr 2024

ایک روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت نے سولر پینل لگوانے والے گھریلو و کمرشل صارفین پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت توانائی کے ذرائع سے سامنے آنے والی خبر میں بتایا گیا تھا کہ سینٹرل پاور ایجنسی نے سمری ارسال کی ہے جس میں فی کلو واٹ کے حساب سے صارفین سے دو ہزار روپے ماہانہ وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ بتایا گیا تھا کہ دو کلو واٹ کے سولر پینل گرڈ لگوانے والے صارفین سے بھی ماہانہ دو ہزار روپے فکس ٹیکس کی مد میں وصول کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 12 کلو واٹ سولر پینل لگوانے والوں سے ماہانہ 24 ہزار روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

بتایا گیا تھا کہ وزارت توانائی نے مذکورہ سمری منظوری کے لیے وزیراعظم کو ارسال کردی ہے۔

حقیقت کیا ہے؟

وزارت توانائی نے سولر پینل کی تنصیب پر کسی بھی قسم کا ٹیکس عائد کرنے کی تردید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایسا کوئی فیصلہ ہوا اور نہ ہی زیر غور ہے۔

وزارت توانائی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ ایسی کوئی سمری نہیں بھیجی گئی البتہ یہ ضرور ہے کہ صاحب ثروت لوگ سولر پینل بہت زیادہ تعداد میں لگوا رہے ہیں جس سے غریب یا متوسط طبقے کے تین کروڑ سے زائد صارفین پر 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ کا بوجھ پڑ رہا ہے اور یہ پیسے امیروں کی جیب میں جارہے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہا تو غریب صارفین کے بلز  میں کم ازکم 3.35 روپے فی یونٹ کا مزید اضافہ ہوجائے گا۔ جس سے کروڑوں صارفین کو نقصان کا سامنا ہوگا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسی تجاویز اور ترامیم پر غور کررہے ہیں جن سےغریب کو مزید بوجھ سے بچایاجاسکے، ڈیڑھ سے 2 لاکھ نیٹ میٹرنگ والے صارفین کی سرمایہ کاری کو تحفظ دیں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!