سوناکشی سنہا شادی کے بعد عمرے پر روانہ ہوگئیں؟ حقیقت جانیے
![سوناکشی سنہا شادی کے بعد عمرے پر روانہ ہوگئیں؟ حقیقت جانیے](https://dialoguepakistan.com/ur/upload/media/posts/2025-02/10/swnkhshy-snh-shdy-khy-baad-aamry-pr-rwnh-hwgy-yn-hqyqt-jnyy_1739129876-b.jpg)
ویب ڈیسک
|
10 Feb 2025
ہندو مذہب سے تعلق رکھنے بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی ہوئی ہے۔
شادی کے بعد سوناکشی سنہا انڈسٹری اور میڈیا سے دور ہیں تاہم اتوار کے روز سے ایک بار پھر وہ خبروں کی زینت بن گئیں۔
معاملہ کیا ہے؟
انٹرنیٹ پر سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی تصاویر وائرل ہوئیں جن میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ دونوں عمرہ ادائیگی کیلیے سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں۔
یہ تصاویر جہاز میں بنائی گئی ہیں جس میں ظہیر اقبال احرام جبکہ سوناکشی حجاب میں نظر آرہی ہیں۔
حقیقت کیا ہے؟
سوناکشی یا ظہیر اقبال کے عمرے پر جانے کی خبریں جعلی اور بے بنیاد ہیں اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر دراصل اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی گئی ہیں۔
ان تصاویر کا اگر آپ بغور مشاہدہ کریں گے تو اندازہ ہوجائے گا کہ یہ اصل نہیں بلکہ جعلی تصاویر ہیں۔
اداکارہ یا اُن کے شوہر کی جانب سے اس معاملے پر کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی۔
Comments
0 comment