اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ بندش کی حقیقت سامنے آگئی
ویب ڈیسک
|
19 Aug 2024
آٹو ٹرانزیکشن مشین (اے ٹی ایم) اور آن لائن بینکنگ کی بندش سے متعلق حقیقت سامنے آگئی۔
دعویٰ
سوشل میڈیا پر دعوی کیا گیا تھا کہ ملک بھر میں اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ کا سسٹم بری طرح سے متاثر ہوا جبکہ لاکھوں صارفین کا ڈیٹا بھی چوری ہوگیا ہے۔
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ ملک بھر میں اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ کا نظام درہم برھم ہونے کے بعد اب بند کردیا گیا ہے جبکہ استعمال کرنے والے بھی ہائی رسک پر ہیں۔
حقیقت
سوشل میڈیا پر دو روز تک چلنے والی افواہوں سے عوام پریشانی کا شکار ہوئے جس پر نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے وضاحت جاری کی اور سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی معلومات کو گمراہ کن قرار دیا۔
حکومتی ادارے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اب تک کسی اے ٹی ایم کی بندش اور آن لائن بینکنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
اطلاعات کے مطابق نیشنل کمپیوٹر نے یہ ایڈوائزری اسٹیٹ بینک اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت و تصدیق کے بعد جاری کی ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بینکنگ انفرا اسٹرکچر بشمول تمام اے ٹی ایم درست طریقے سے کام کررہے ہیں، عوام جھوٹی افواہوں پر کان نہ دھریں اور جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔
ادارے نے عوام کو خبردار ضرور کیا کہ وہ اے ٹی ایم کے استعمال کے وقت اپنے اردگرد کے حالات پر سختی سے نظر رکھیں، مالی معلومات، اے ٹی ایم پن، پاسورڈز، یوزر آئی ڈی اور او ٹی پی کسی بھی غیر متعلقہ افراد کو فراہم نہ کریں۔
اسی کے ساتھ صارفین کو کہا گیا ہے کہ کسی بھی مشکوک لنکس پر کلک کرنے سے پرہیز کریں، اپنے مالی تحفظ کے لیے سرکاری ذرائع اور تصدیق شدہ معلومات پر بھروسہ کریں۔
نتیجہ
سوشل میڈیا پر آئے روز اس طرح کی خبر زیر گردش رہتی ہیں، صارفین کو چاہیے کہ وہ کسی بھی خبر پر یقین کرنے سے پہلے متعلقہ ادارے کے فون نمبر، فیس بک پیج پر تصدیق کرلے۔
Comments
0 comment