چکن گونیا 118 ممالک تک پھیل گیا

چکن گونیا 118 ممالک تک پھیل گیا

ڈبلیو ایچ او کے مطابق ڈینگی کیسز بھی ایک کروڑ 23 لاکھ تک جاپہنچے ہیں۔
چکن گونیا 118 ممالک تک پھیل گیا

Webdesk

|

7 Oct 2024

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چکن گونیا 118 ممالک تک پھیل گیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق چکن گونیا دنیا کے 118 ملکوں تک پھیل گیا ہے اور کئی ممالک میں یہ وبائی صورت اختیار کرگیا ہے۔دنیا بھر میں ڈینگی اور چکن گونیا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق ڈینگی کیسز بھی ایک کروڑ 23 لاکھ تک جاپہنچے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق وبا کے پھیلا کے باعث ڈبلیو ایچ او نے ان بیماریوں سے نمٹنے کے لیے پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں بھی ایک ماہ کے دوران ڈینگی، چکن گونیا اور ملیریا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ چکن گونیا ایک ایسا وائرس ہے جو مچھروں کے ذریعے پھیلتا ہے اور ایک سے دوسرے فرد میں منتقل نہیں ہوسکتا۔

چکن گونیا سے متاثر مریضوں کی ہلاکت کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے مگر اس کی علامات کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے جبکہ طویل المعیاد بنیادوں پر مختلف منفی اثرات کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!