چکن گونیا خطرناک صورت اختیار کرگیا، ایڈوائزری جاری

چکن گونیا خطرناک صورت اختیار کرگیا، ایڈوائزری جاری

قومی اداری برائے نے ایڈوائزری جاری کردی، روک تھام کے اقدامات کی ہدایت
چکن گونیا خطرناک صورت اختیار کرگیا، ایڈوائزری جاری

ویب ڈیسک

|

19 Sep 2024

پاکستان میں چکن گونیا کے کیسز تیزی سے رپورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں اور صورتحال پریشان کن ہے۔

کراچی میں یومیہ درجنوں نئے کیسز سامنے آرہے ہیں، اب اس حوالے سے اداری برائے صحت نے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں چکن گونیا کی روک تھام، کنٹرول کے حوالے سے بروقت اور مناسب اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق چکن گونیا ایک وائرل بیماری ہے، جو وائرس کی صورت میں پھیلتی اور یہ ایڈیس نامی مچھر کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتی جو ڈینگی سے مماثلث رکھتی بیماری ہے۔

اداری صحت کے مطابق یہ ٹروپیکل ممالک میں زیادہ پائی جاتی ہے جبکہ افریقا، جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا میں اس کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر مختار نے ایڈوائزری میں لکھا کہ پاکستان میں کراچی کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں سے چکن گونیا کے کیسز رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کیسز کی بروقت شناخت اور تصدیق کے ساتھ ساتھ ، بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!