دادو کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
رواں سال دادو کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو وائرس پایا گیا ہے جبکہ دادو کے علاوہ مزید 8 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
Webdesk
|
23 Jul 2024
کراچی/دادو: دادو کے علاقے مسان محلہ کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس حوالے سے حکام نے بتایاہے کہ رواں سال دادو کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو وائرس پایا گیا ہے جبکہ دادو کے علاوہ مزید 8 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستان میں اب تک 52 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے،اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، حیدر آباد، کراچی، لورالائی، کوئٹہ کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک 220 سے زائد ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، جبکہ پاکستان میں اب تک 9 بچے پولیو سے متاثر ہو چکے ہیں۔
Comments
0 comment