دانتوں کی صفائی نہ کرنے سے منہ اور سر کا کینسر ہوسکتا ہے!

دانتوں کی صفائی نہ کرنے سے منہ اور سر کا کینسر ہوسکتا ہے!

یہ بات امریکا میں ہونے والی تحقیق میں ثابت ہوئی
دانتوں کی صفائی نہ کرنے سے منہ اور سر کا کینسر ہوسکتا ہے!

ویب ڈیسک

|

30 Sep 2024

نیویارک میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ دانت صاف نہ کرنے والوں کو گردن کا کینسر ہوسکتا ہے۔

نیویارک یونیورسٹی کے ماہرین دانت صاف نہ کرنے کے باعث کینسر کے اعداد و شمار کا جائزہ کے کر خود بھی دہل گئے ہیں۔حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دانت صاف نہ کرنا اور روزانہ فلاسنگ نہ کرنا سر اور گردن کے کینسر کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق منہ میں پائے جانے والے خاص بیکٹیریا سر اور گردن کے کینسر کی وجہ بن سکتے ہیں کیونکہ منہ کا بیکٹیریا بیکٹیریا اسکواومس سیل کارسینوما کینسر ہے خطرے کو 50 فیصد بڑھا دیتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ نتائج منہ کی صحت مند صفائی کو برقرار رکھنے کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہیں لہذا ہر شخص کو چاہیے وہ دن میں ایک بار دانت برش کرے۔

پروفیسر رچرڈ ہیز سربراہ تحقیقی ٹیم نے بتایا کہ "دانتوں کی صفائی اور فلاسنگ سے نہ صرف مسوڑھوں کی بیماریوں سے بچا سکتا ہے بلکہ سر اور گردن کے کینسر سے بھی محفوظ رکھ سکتا ہے۔"

تحقیق میں ایک لاکھ 60 ہزار امریکیوں کے طرز زندگی، خوراک اور طبی تاریخ کا تجزیہ کیا گیا، جس میں یہ انکشاف ہوا کہ 15 سال کے عرصے کے دوران 236 افراد کو سر اور گردن کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!