دنیا بھر میں مٹاپے کے شکار افراد کی تعداد میں بڑا اضافہ
Webdesk
|
6 Mar 2024
لندن: عالمی سطح پر کیے جانے والے ایک مطالعے کے مطابق دنیا بھر میں مٹاپے میں مبتلا افراد کی تعداد ایک ارب سے بڑھ گئی ہے۔
جرنل دی لانسیٹ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق2022 کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 15 کروڑ 90 لاکھ بچے اور نوجوان جبکہ 87 کروڑ 90 لاکھ بڑی عمر کے افراد مٹاپے کے مسئلے سے دوچار ہیں۔
تحقیق میں پیش کیے گئے ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ عالمی سطح پر 1990 سے 2022 تک بچوں اور بڑوں میں مٹاپے کی شرح میں چار گنا اضافہ ہوا جبکہ صرف بڑوں میں یہ اضافہ دُگنا تھا۔
محققین کا کہنا تھا کہ سامنے آنے والے نتائج مٹاپے کو متعدد ممالک میں ناقص غذا کی سب سے عام قسم بتاتے ہیں۔
دریں اثنا تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اس ہی دوران عالمی سطح پر بڑوں اور بچوں میں کم وزن ہونے کی شرح میں نصف سے زیادہ کمی واقع ہوئی۔
سینئرمصنف پروفیسر ماجد عزتی کے مطابق یہ بات کافی تشویش ناک ہے کہ 1990 کی دنیا میں جو وباء صرف بڑوں تک محدود تھی اب اس سے اسکول جاتے بچے اور نوجوان بھی متاثر ہیں۔
Comments
0 comment