’گھبرانا نہیں ہے‘ : عالمی ادارہ صحت کا منکی پاکس سے خوفزدہ شہریوں کیلیے پیغام
Webdesk
|
21 Aug 2024
عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منکی پاکس کی وجہ سے خوفزدہ ہونے والے شہریوں کو نہ گھبرانے کا مشورہ دیتے ہوئے اُن کے لیے پیغام جاری کردیا۔
یورپ میں عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر ہانس کلوج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دنیا بھر کے شہریوں کو کہا کہ وہ منکی پاکس کو کورونا نہ سمجھیں کیونکہ یہ خطرناک اور متعدی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ منکی پاکس نہ تو کورونا وائرس کی طرح پھیلتا ہے اور نہ ہی اس سے انسانی جان کو اُس طرح سے خطرہ ہے جیسا کوویڈ میں تھا۔
ڈبلیو ایچ او کے عہدیدار نے کہا کہ ’ایم پاکس کی چاہیے پرانی قسم ہو یا نئی، اسے کورونا سے جوڑنا کسی بھی صورت ممکن نہیں ہے‘۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایم پاکس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے حکام باخبر ہیں۔
ڈبلیو ایچ او نے لوگوں کو امید دلاتے ہوئے کہا کہ منکی پاکس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ ہم ملک کو منکی پاکس سے نمٹ سکتے ہیں اور اس وقت سب سے ضروری کام مل کر اس کے خلاف کام کرنا ہے، ایسی صورت میں دو چیزیں ہیں پہلی یہ کہ ہم منکی پاکس کو مل کر شکست دیں یا پھر گھبراہٹ کا شکار ہوکر نئے مشکل دور میں داخل ہوں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں ملکر دیکھنا ہوگا کہ آئندہ سالوں میں اس کا پھیلاؤ روکنے کیلیے کیا اقدامات کرسکتے ہیں اور دنیا کیلیے شاید یہ ایک امتحان ہو۔
Comments
0 comment