گردن توڑ بخار ویکسین کی قلت، عمرہ زائرین پریشان

گردن توڑ بخار ویکسین کی قلت، عمرہ زائرین پریشان

عمرہ پر جانے کیلیے گردن توڑ بخار کی ویکسین 10 روز پہلے لازمی لگوانے کی شرط کے باعث زائرین کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا۔
گردن توڑ بخار ویکسین کی قلت، عمرہ زائرین پریشان

Webdesk

|

4 Feb 2025

لاہور میں گردن توڑ بخار کی ویکسین کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، عمرہ زائرین پریشان ہوگئے، میڈیکل اسٹورز پر لوگوں کا رش لگ گیا۔

ذرائع کے مطابق عمرہ پر جانے کیلیے گردن توڑ بخار کی ویکسین 10 روز پہلے لازمی لگوانے کی شرط کے باعث زائرین کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا۔

سرکاری مراکز پر برائے حفاظتی ٹیکہ جات پر گردن توڑ بخار کی ویکسین موجود نہیں جبکہ بازار میں بلیک میں فروخت کیا جارہا ہے۔

عمرہ زائرین نے شکوہ کیا کہ جہاز کے ٹکٹس کنفرم ہوگئے ہیں لیکن ہمیں تاحال ویکسین نہیں مل رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!