گردوں کے امراض میں تیزی سے اضافے کی وجہ سامنے آگئی
Webdesk
|
18 Oct 2024
آج کل کے زمانے میں گردوں کے امراض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، دنیا بھر میں ہر 10میں سے ایک فرد کو گردوں کے دائمی امراض کا سامنا ہوتا ہے۔
تحقیق کے مطابق گردوں کے امراض سے متاثر افراد کی تعداد میں اضافے کی اہم وجہ سامنے آئی ہے۔ انسانوں کے تیار کردہ پر فلورواکائیل اور پولی فلورواکائیل سبسٹینسز(پی ایف اے ایس) نامی کیمیکلز گردوں کے لئے انتہائی نقصان دہ ہیں۔
سدرن کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق پی ایف اے ایس سے معدے میں موجود بیکٹیریا کے افعال متاثر ہوتے ہیں جس کے باعث گردے متاثر ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایف اے ایس ایسے کیمیکلز ہیں جن کو متعدد اشیا جیسے فرنیچر اور فوڈ پیکجنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور انہیں عموما فار ایور کیمیکلز کے نام سے جانا جاتا ہے، کیونکہ انہیں قدرتی طور پر ری سائیکل ہونے میں بہت زیادہ وقت لگتا ہے۔
ان کیمیکلز کو پہلے بھی مختلف بیماریوں جیسے امراض قلب اور کینسر سے منسلک کیا جاتا تھا مگر اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ گردوں کے لیے بھی نقصان دہ ہوتے ہیں۔
محققین کے مطابق لگ بھگ ہر فرد کے خون میں یہ کیمیکلز موجود ہوتے ہیں اور یہ صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہیں۔
Comments
0 comment