گرمی میں جسم کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے کونسی غذا استعمال کریں؟
Webdesk
|
16 May 2024
شدید گرم موسم میں ہر کسی کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ ایسی غذااستعمال کریں جس سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہو، کیونکہ گرم موسم میں نیند میں بیچینی، تھکاوٹ اور دماغی تھکن کا سامنا رہتا ہے۔
کچھ غذائیں ایسی ہیں کہ جن کا استعمال کرکے ہم جسم کو پانی کی کمی سے محفوظ، ہلکا پھلکا، ٹھنڈا اور قوت بخش رکھ سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی میں سب سے زیادہ ضروری ہے کہ جسم میں پانی کی مقدار کو کم نہ ہونے دیں ضرورت کے مطابق جتنا پانی پیا جائے اتنا زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔
زیادہ پانی کا استعمال جسم کے درجہ حرارت کو قابو رکھنے میں مددگار ہوتا ہے، جس کی ایک وجہ پسینہ آنا اور جسم کا ٹھنڈا رہنا ہے۔
خاص طور پر خواتین کبھی بھی کچن کے گرم ماحول سے نکل کر فوری طور پر ای سے والے روم میں نہ جائیں اس سے جسمانی اور دماغی صحت پر بہت اچھے اثرات مرتب نہیں ہوتے۔
اس کے علاوہ مختلف قسم کے موسمی پھل یا ان کے جوسز کا استعمال بھی بہت ضروری ہے کیونکہ وہ اس موسم میں بہترین غذا ہے جیسے کہ تربوز، فالسہ، ناریل کا پانی، لیموں پانی میں نمک اور میٹھا سوڈا اور کچھ مشروبات میں تخم بالنگا ڈال کرپینے سے گرمی کے اثرات سے نجات ملتی ہے۔
ایسا کرنے سے جسم میں پانی کا تناسب بھی برقرار رہتا ہے اور وٹامن اور معدنیات بھی جسم کو مناسب مقدار میں ملتی رہتی ہے، جسم میں پانی کا تناسب برقرار رہنے سے اعضا صحیح طریقے سے کام کرتے ہیں اور جسم گرمی سے محفوظ رہتا ہے۔
Comments
0 comment