کراچی میں گیسٹرو اور اسہال کے مریضوں میں اضافہ
Webdesk
|
23 Jun 2026
کراچی: کراچی کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں گیسٹرو اور اسہال کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جہاں روزانہ بڑی تعداد میں شہری پیٹ کی بیماریوں کے علاج کے لیے پہنچ رہے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق سول اسپتال میں پیٹ کے امراض اور ڈائریا کے 200 سے زائد مریض روزانہ رپورٹ ہو رہے ہیں، جبکہ جناح اسپتال میں بھی گیسٹرو اور اسہال کے مریضوں کی تعداد روزانہ 150 سے تجاوز کر گئی ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد پیٹ درد، الٹی، متلی اور بار بار دست کی شکایات کے ساتھ اسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔
ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھانے پینے کی اشیا کا خیال رکھا جائے، جبکہ فریزر میں محفوظ کیا گیا گوشت اگر مناسب درجہ حرارت پر اور صحیح طریقے سے نہ پکایا جائے تو معدے کی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔
Comments
0 comment