کراچی میں ٹیٹنس کا انجکشن ناپید، شہری اذیت میں مبتلا

کراچی میں ٹیٹنس کا انجکشن ناپید، شہری اذیت میں مبتلا

کراچی میں ٹیٹنس کا انجکشن کہیں بھی دستیاب نہیں ہے، جس کے باعث اسپتالوں میں آئے زخمیوں کو بغیر انجکشن لگائے روانا کیا جارہا ہے۔
کراچی میں ٹیٹنس کا انجکشن ناپید، شہری اذیت میں مبتلا

Webdesk

|

21 May 2024

کراچی :شہر قائد میں ٹیٹنس کا انجکشن ناپیدہوگیا، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں ٹیٹنس کا انجکشن کہیں بھی دستیاب نہیں ہے، جس کے باعث اسپتالوں میں آئے زخمیوں کو بغیر انجکشن لگائے روانا کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کہیں ٹیٹنس کا انجکشن دستیاب ہے تو قیمت اتنی زیادہ وصول کی جارہی ہے کہ عام آدمی اسے خرید نہیں سکتا۔

صرف کراچی میں ہی نہیں بلکہ ملک کے اکثر و بیشتر شہروں سے  ٹیٹنس کے انجکشن کی قلت کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کے مطابق 20 ہزار سے زائد ٹیٹنس انجکشن کی سپلائی ڈسٹری بیوٹرز کے پاس پہنچ گئی جب کہ 70 ہزار وائلز بیرون ملک سے چند روز میں کراچی پہنچ جائیں گی۔

وزیرصحت نے بتایا کہ 15 لاکھ ڈوز کی ٹیسٹنگ این سی بی ایل میں کی جارہی ہے اور رپورٹ  اجرا کے بعد ٹیٹنس انجکشن اور وائلز کی قلت مکمل ختم ہوجائیگی۔
انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری اسپتالوں میں ٹیٹنس انجکشن کا وافر اسٹاک موجود ہے۔

وزیرصحت پنجاب سلمان رفیق نے لاہورسمیت پنجاب کی مارکیٹوں میں اینٹی ٹیٹنس انجکشن نہ ملنے کے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!