کوئٹہ میں ایک اور مریض کانگو وائرس کا شکار بن گیا
کوئٹہ سے 16 سالہ خان محمد کو کان اور منہ سیخون آنے کی شکایت پر فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔
Webdesk
|
22 Sep 2024
کوئٹہ میں کانگو وائرس سے متاثر ایک اور مریض جاں بحق ہوگیا جس سے رواں سال بلوچستان میں کانگو سے اموات کی تعداد 9 ہوگئی ،صوبے میں رواں سال رپورٹ کیسز کی تعداد 35 ہوگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کوئٹہ سے 16 سالہ خان محمد کو کان اور منہ سیخون آنے کی شکایت پر فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔
ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان میں رواں سال رپورٹ کیسز کی تعداد 35 ہوگئی ، 9 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کے جانے والے خان محمد کے ٹیسٹ کئے گئے تھے، ٹیسٹ رپورٹ میں کانگو وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔
ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ مثبت آنے پر انہیں مزید علاج معالجے کی غرض سے ہسپتال میں ہی رکھا گیا، جو آج صبح انتقال کرگئے۔
Comments
0 comment