کیا آپ بھی کھانے میں زیادہ نمک استعمال کرتے ہیں؟ تو یہ ضرور جان لیں

کیا آپ بھی کھانے میں زیادہ نمک استعمال کرتے ہیں؟ تو یہ ضرور جان لیں

کھانے میں اضافی نمک ڈال کر کھانے والے افراد کو کسی بھی سبب واقع ہونے والی قبل از وقت موت کے شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں۔
کیا آپ بھی کھانے میں زیادہ نمک استعمال کرتے ہیں؟ تو یہ ضرور جان لیں

Webdesk

|

11 Jul 2024

پاکستانیوں کی اکثریت ویسی بھی چٹ پٹے کھانے کھانے کی شوقین ہوتی ہے اور عام طور پر کھانوں میں نمک کا بھی خوب استعمال کیا جاتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق کھانے میں اضافی نمک ڈال کر کھانے والے افراد کو کسی بھی سبب واقع ہونے والی قبل از وقت موت کے شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

محققین کو 5 لاکھ سے زائد افراد پر کی جانے والی اس تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ وہ لوگ جو ہمیشہ اپنے کھانے میں نمک کا اضافہ کرتے ہیں ان کی قبل از وقت موت واقع ہونے کے امکانات ان لوگوں کی نسبت جو ایسا نہیں کرتے سے 28 فی صد زیادہ ہوتے ہیں۔

عموماً 40 سے 69 سال کے درمیان افراد میں ہر 100 میں سے تقریبا تین افراد کی قبلِ از وقت موت واقع ہوتی ہے۔

یوروپین ہارٹ جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے یہ بھی حساب کتاب لگایا کہ اضافی نمک کھانے والوں کی زندگیوں میں، زیادہ نمک نہ کھانے والوں کی نسبت کتنے سال کم ہوجاتے ہیں۔

اب تحقیق کے لیے کی جانے والی نئی پیمائشوں کے مطابق ہر100میں سے ایک اضافی فرد جو اپنے کھانے میں نمک ڈالتا ہے اس کی کم عمری میں موت واقع ہوسکتی ہے۔

50 سال کی عمر میں وہ مرد اور عورتیں جو اپنے کھانے میں ہمیشہ نمک ڈالتے تھے ان میں بالترتیب 2.28 اور 1.5 سال کم ہوئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!