خیبرپختونخوا میں بچوں کی بڑھتی اموات پر حکومت کو ہوش آگیا

خیبرپختونخوا میں بچوں کی بڑھتی اموات پر حکومت کو ہوش آگیا

حکومت نے بچوں کے بہترین علاج و معالجے کے حوالے سے اہم فیصلے کرلیے
خیبرپختونخوا میں بچوں کی بڑھتی اموات پر حکومت کو ہوش آگیا

ویب ڈیسک

|

28 Jun 2024

خیبرپختونخوا حکومت کو صوبے میں بچوں کی اموات میں اضافے کے بعد ہوش آگیا اور وزارت صحت نے اہم قدم اٹھا لیا ہے۔

وزیر صحت کا صوبے میں بچوں کی اموات کی شرح کو کم کرنے کیلئے پیڈز ایمرجنسی اور ٹیلی میڈیسن سنٹرز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

ابتدا میں پشاور کے دو اسپتالوں سمیت ڈی آئی خان ، ایبٹ آباد اور سوات میں یہ سنٹرز قائم کیے جائیں گے جس کے علاج کے اخراجات صحت کارڈ سے ادا کیے جائیں گے۔ 

وزیر صحت کی صدارت میں پیڈز ایمرجنسی سے متعلق اجلاس بچوں کی اموات کی شرح کو کم کرنے کیلئے پیڈز ایمرجنسی اور ٹیلی میڈیسن سنٹرز کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔ یہ فیصلہ  وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کی سربراہی میں پیڈز ایمرجنسی اینڈ ٹیلی میڈیسن بارے ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں ایم پی اے تاج محمد ترند، عبدالغنی آفریدی، ڈین ایل آر ایچ پروفیسر  ڈاکٹر جنید،  سی ای او صحت ڈاکٹر ریاض تنولی، زونل ہیڈ سٹیٹ لائف ڈاکٹر فیاض نور نے خود جبکہ چائلڈ لائف فاونڈیشن کے نمائندوں نے آن لائن شرکت کی ۔ 

اجلاس میں  پشاور میں لیڈی ریڈنگ اسپتال اورحیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں پیڈز ایمرجنسی اور ٹیلی میڈیسن سنٹرز  کے قیام بارے عملے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے ساتھ جنوبی اضلاع کیلئے ڈی آئی خان میں، ہزارہ کیلئے ایبٹ آباد میں جبکہ ملاکنڈ کیلئے سیدو شریف سوات میں بھی یہ سنٹرز قائم کئے جائینگے جس سے ان ریجنز میں بچوں کو صحت کی خصوصی خدمات مفت فراہم کی جائیں گی۔

وزیر صحت سید قاسم علی نے یہاں سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں پیڈز ایمرجنسی اور ٹیلی میڈیسن سنٹرز کا قیام جلد سے جلد عمل میں لارہے ہیں  ۔ ہم کوشش کرینگے کہ ہر ریجن میں ایک ایک اسپتال میں پیڈز ایمرجنسی سنٹر قائم کردیں تاکہ ریجنز سے آنے والے ریفرل کا بوجھ پشاور پر کم ہوجائیگا۔

انہوں نے کوشش ہوگی کہ ایم ٹی ائیز میں پیڈز ایمرجنسی کو قائم کیا جائے جس سے بچوں کی اموات کی شرح میں خاطر خاواہ کمی آئیگی۔ وزیر صحت نے بتایا کہ بچوں کی اموات میں پچاس فیصد تک کمی لائی جاسکتی ہیں اگر ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی کی خدمات کو مزید بہتر بنایا جائے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!