خیبرپختونخوا میں گرمی کے باعث گیسٹرو اور ڈائریا کے 7 دن میں 25 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

خیبرپختونخوا میں گرمی کے باعث گیسٹرو اور ڈائریا کے 7 دن میں 25 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کیسز رپورٹ ہوئے
خیبرپختونخوا میں گرمی کے باعث گیسٹرو اور ڈائریا کے 7 دن میں 25 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک

|

3 Jul 2024

خیبرپختونخوا میں  شدید گرمی اور حبس كے باعث گیسٹرو، ڈائریا كے مریضوں کی تعداد میں 25 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونکوا کے مختلف علاقوں میں جاری شدید گرمی اور حبس کے باعث سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں ایک ہفتے کے دوران 25 ہزار 996 کیس رپورٹ ہوئے۔

ان میں سے متعدد مریض خونی پیچش کے مرض میں بھی مبتلا تھے۔ اُدھر محکمہ صحت نے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بیشتر مریض گیسٹر اور ڈائریا کے تھے جبکہ کیسز دیر لوئر، پشاور، مردان، ایبٹ آباد، لکی مروت، ڈی آئی خان سمیت دیگر اضلاع سے رپورٹ ہوئے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ شدید گرمی، حبس کے دوران لوڈشیڈنگ کے باعث شہری بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!