خیبرپختونخوا میں گیسٹرو کی بیماری وبا بن گئی، 19 ہزار سے زائد شہری اسپتال پہنچ گئے

خیبرپختونخوا میں گیسٹرو کی بیماری وبا بن گئی، 19 ہزار سے زائد شہری اسپتال پہنچ گئے

محکمہ صحت نے اعداد و شمار جاری کردیے
خیبرپختونخوا میں گیسٹرو کی بیماری وبا بن گئی، 19 ہزار سے زائد شہری اسپتال پہنچ گئے

ویب ڈیسک

|

9 Mar 2025

خیبرپختونخوا میں گیسٹرو کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق، صرف 14 دنوں کے دوران صوبے بھر میں 19 ہزار 534 گیسٹرو کے کیسز رجسٹر ہوئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار 24 فروری سے 2 مارچ کے درمیان صوبے کے مختلف اسپتالوں سے جمع کیے گئے ہیں۔

صوبے کے 2082 طبی مراکز میں سے 1826 مراکز نے گیسٹرو کے متاثرہ مریضوں کے اعداد و شمار فراہم کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، سب سے زیادہ کیسز پشاور میں رپورٹ ہوئے، جہاں 2 ہزار 591 مریضوں نے علاج حاصل کیا۔

دیگر متاثرہ اضلاع میں چارسدہ (1913 کیسز)، سوات (1369 کیسز)، ڈیرہ اسماعیل خان (1202 کیسز)، نوشہرہ (1086 کیسز)، اور دیر لوئر (1012 کیسز) شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، صوبے میں سانس اور سینے کی بیماریوں کے 8 ہزار 367 کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ مچھروں اور مکھیوں سے پھیلنے والی بیماریوں سے 3 ہزار 845 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت نے عوام کو صاف پانی کے استعمال اور حفظان صحت کے اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!