خیبرپختونخوا میں شادی سے پہلے خون ٹیسٹ لازمی قرار، سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں شادی سے پہلے خون ٹیسٹ لازمی قرار، سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ

وزیراعلیٰ نے کم عمری کی شادیاں روکنے اور چائلڈ میرج ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیا
خیبرپختونخوا میں شادی سے پہلے خون ٹیسٹ لازمی قرار، سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ

Webdesk

|

4 Jun 2024

خیبرپختونخوا حکومت نے کم عمری کی شادیاں روکنے اور عمر کے تعین کیلیے نکاح سے قبل خون کا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کے قانون پر سختی سے عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت پرونشل پاپولیشن ٹاسک فورس کا چوتھا اجلاس ہوا جس میں کم عمری کی شادیاں روکنے اور چائلڈ میرج ایکٹ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

وزیراعلیٰ نے کم عمری کی شادیاں روکنے اور چائلڈ میرج ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت نکاح نامے سے قبل بلڈ ٹیسٹ کروانے پر سختی سے عمل درآمد کا حکم بھی دیا۔

وزیراعلیٰ نے پسماندہ علاقوں میں حاملہ خواتین کی صحت اور دیکھ بھال کیلیے خصوصی گرانٹ بھی جاری کرنے کی منظوری دی۔

اجلاس میں متعلقہ حکام کو شادی سے پہلے بلڈ ٹیسٹ کے لیے مقامی سطح پر سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کی ہدایت کی گئی، محکمہ صحت کے تمام مراکز میں خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات اور سہولیات کی دستیابی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں دوران زچگی خواتین کی شرح اموات میں کمی کے لیے مڈ وائفری کا شعبہ مستحکم کرنے کے لیے شراکت اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!