ملتان کے نشتر اسپتال میں 30 مریض ایڈز میں مبتلا

ملتان کے نشتر اسپتال میں 30 مریض ایڈز میں مبتلا

30 مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہوجانے کے بعد 2 ڈائیلیسز مشینوں کوبند کردیا گیا
ملتان کے نشتر اسپتال میں 30 مریض ایڈز میں مبتلا

Webdesk

|

13 Nov 2024

ملتان کے نشتر اسپتال میں 30 مریض ایڈز میں مبتلا ہوگئے " ماہرین " نے ایڈز کے شکار مریض کا جس مشین پر ڈائی لیسز کیا اسی پر دوسرے مریضوں کا بھی کردیا۔

نشتر اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق اسپتال کے ڈائیلیسز یونٹ میں ایڈز کے مریض کا ڈائیلیسز کیا گیا تھا جس کے بعد اسی مشین پر دیگر مریضوں کاڈائیلیسز کرنے سے وائرس ان میں بھی منتقل ہوگیا۔

اسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ 30 مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہوجانے کے بعد 2 ڈائیلیسز مشینوں کوبند کردیا گیا جب کہ واقعے کی تفتیش کیلئے انکوائری کمیٹی بنادی گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا موقف ہے کہ ممکن ہے کسی مریض نے باہرسے خون لگوایا ہو اور ایڈزکے جراثیم اس میں منتقل ہوگئے ہوں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!