پاکستان ذیابیطس کے پھیلائو کے لحاظ سے دنیا بھر میں سر فہرست

پاکستان ذیابیطس کے پھیلائو کے لحاظ سے دنیا بھر میں سر فہرست

ورزش نہ کرنا، انرجی ڈرنکس کے استعمال، صحت مند سرگرمیوں اور سہولیات کے فقدان سے اب یہ بیماری نوجوان اور کم عمر افراد میں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے۔
پاکستان ذیابیطس کے پھیلائو کے لحاظ سے دنیا بھر میں سر فہرست

Webdesk

|

13 Nov 2024

کراچی: پاکستان ذیابیطس کے پھیلا کے لحاظ سے دنیا بھر میں سر فہرست ہے۔ ہمارے ملک میں 33 ملین افراد ذیابیطس میں مبتلا ہے، جو کہ کل آبادی کا 26 فیصد ہیں۔

 ورزش نہ کرنا، انرجی ڈرنکس کے استعمال، صحت مند سرگرمیوں اور سہولیات کے فقدان سے اب یہ بیماری نوجوان اور کم عمر افراد میں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے۔

 پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما)نے ذیابیطس کا پھیلا روکنے کے لیے حکومت سے فوری عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ شہری اور بالخصوص دیہی علاقوں میں ذیابیطس کی سکریننگ کے لیے مفت سہولت مہیا کی جائے اور ذیابیطس کی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔

پیما کے مرکزی صدر پروفیسر عاطف حفیظ صدیقی نے ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ ذیابیطس کو ام الامراض کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں مبتلا افراد کئی دیگر امراض میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

 پاکستان میں ذیابیطس کے تیزی سے پھیلا کی بنیادی وجہ مرض سے لاعلمی، اور علاج میں عدم توجہی ہے جبکہ غیر صحت مندانہ طرز زندگی، جسمانی سرگرمیاں نہ ہونا اور علاج کی عدم استطاعت بھی اس کی وجوہات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بڑی آبادی ذیابیطس کے اثرات اور بچا کی تدابیر سے لاعلم ہے۔ کھیلوں کی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ مرغن اور غیر صحت مند کھانوں کو مجموعی کلچر کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

 ہماری نوجوان نسل جسمانی سرگرمیوں کی بجائے موبائل سکرین ہی کو کھیل کا ذریعہ بنائے ہوئے ہے۔ سماج اور ثقافتی حد بندیوں کے باعث خواتین میں ہلکی پھلکی ورزش اور کھیل کود کی سرگرمیاں شرعی حدود میں رہتے ہوئے بھی تقریبا" ناممکن ہیں۔

 جو عوام اور خصوصا" خواتین میں موٹاپے میں اضافے کا سبب ہے اور موٹاپا بجائے خود ذیابیطس کی ایک اہم وجہ ہے۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ورزش کو معمول بنائیں اور ذیابیطس سے بچا کی تمام تدابیر کو اختیار کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!