پاکستان ہیپاٹائٹس سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر آگیا، ہوشربا رپورٹ

پاکستان ہیپاٹائٹس سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر آگیا، ہوشربا رپورٹ

وزیراعظم کے معاون نے اس بات کی تصدیق کردی
پاکستان ہیپاٹائٹس سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر آگیا، ہوشربا رپورٹ

ویب ڈیسک

|

22 Feb 2025

پاکستان میں ہیپاٹائٹس پھیلنے کی شرح دنیا بھر میں سب سے خطرناک شرح پر پہنچ گئی ہے، جس کی حکومت نے بھی تصدیق کی ہے۔

حکومت کے عہدیدار نے اس بات کا انکشاف نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور بتایا کہ ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ میں پاکستان دنیا بھر میں سرفہرست آگیا ہے۔

ڈاکٹر مختار احمد برتھ نے کہا کہ اس صورت حال پر حکومت نے ہیپاٹائٹس کے روک تھام کیلیے خصوصی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ گلگت، بلتستان اور چلاس و دیامر میں پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا جارہا ہے۔ 

اُن کے اس بیان سے یہ بات واضح ہوئی کہ گلگت بلتستان میں ہیپاٹائٹس کی شرح بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔

مختار برتھ کے مطابق ہیپاٹائٹس سی پاکستان میں صحت عامہ کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، اور پاکستان اب دنیا میں ہیپاٹائٹس کے سب سے زیادہ پھیلاؤ والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے، اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جانب سے جامع اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، جن میں عوام میں آگاہی پیدا کرنا، اسکریننگ کو بڑھانا، اور مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کرنا شامل ہیں۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!