پاکستان میں رواں سال کا 18واں پولیو کیس رپورٹ

پاکستان میں رواں سال کا 18واں پولیو کیس رپورٹ

کوئٹہ کے دو سالہ رہائشی بچے کو پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی
پاکستان میں رواں سال کا 18واں پولیو کیس رپورٹ

ویب ڈیسک

|

19 Sep 2024

قومی ادارہ برائے صحت نے پاکستان میں رواں سال کا 18واں پولیو کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

محکمہ صحت کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ میں پولیو کا کیس رپورٹ ہوا، جس کے بعد ملک میں رواں سال میں اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 18 تک پہنچ گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ سے رواں سال کا دوسرا جبکہ بلوچستان سے 13واں پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔ پولیو لیبارٹری کے مطابق دو سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق کا پولیو کیس پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے بعض علاقوں میں پولیو مہمات میں خلل کے باعث وائرس پھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اپنی کوششوں کو دُگنا کر رہے ہیں، پولیو ویکسین کی متعدد خوراکیں ہر بچے تک پہنچانا بے حد ضروری ہے، بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے 5 سال تک کے بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!