عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 91 ڈالر سے تجاوز

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 91 ڈالر سے تجاوز

امریکا کی جانب سے جنگ بندی معاہدے میں توسیع مسترد کیے جانے سے عالمی توانائی کی سپلائی کے بارے میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 91 ڈالر سے تجاوز

Webdesk

|

18 Aug 2026

تہران: امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی یا مستقل امن معاہدے کے امکانات کم ہونے کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ایران کی جانب سے زیادہ جارحانہ حکمت عملی اپنانے کے اعلان اور امریکا کی جانب سے جنگ بندی معاہدے میں توسیع مسترد کیے جانے سے عالمی توانائی کی سپلائی کے بارے میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 27 سینٹ اضافے کے بعد 91.14 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 42 سینٹ اضافے سے 85.04 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے امکانات تاحال واضح نہیں، جبکہ اس راستے سے بحری جہازوں کی آمدورفت بھی معمول کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

 مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق اگر کشیدگی مزید بڑھی تو تیل کی عالمی سپلائی اور قیمتوں پر اس کے اثرات مزید نمایاں ہوسکتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!