7 hours ago
2 دن میں پیٹرول 9 روپے سے زائد مہنگا، نوٹی فکیشن جاری
ویب ڈیسک
|
18 Aug 2026
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 334 روپے 54 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 395 روپے 69 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 19 اگست کے لیے ہوگا۔
اوگرا کے مطابق نئے نرخوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 27 پیسے مہنگا ہوگیا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد 18 اگست کے لیے پیٹرول 331 روپے 20 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 390 روپے 42 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا تھا۔
یوں دو روز کے دوران پیٹرول مجموعی طور پر 9 روپے 11 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 11 روپے 74 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 334 روپے 54 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 395 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
Comments
0 comment