عمران خان صحت، حکومت کا سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان
ویب ڈیسک
|
18 Aug 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے علاج سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کا جائزہ لیا گیا ہے اور اس پر نظرثانی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعظم نذیر تارڑ کے مطابق عدالتی حکم نامے کے دیگر نکات پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس پہلو کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ سپریم کورٹ کا یہ حکم صرف بانی پی ٹی آئی کے لیے ہے یا اس کا اطلاق دیگر قیدیوں پر بھی ہوگا۔
وزیر قانون نے کہا کہ ملک کی جیلوں میں بڑی تعداد میں ایسے قیدی موجود ہیں جنہیں صحت کے مسائل کا سامنا ہے، جبکہ سزا یافتہ قیدیوں کو سرکاری اسپتالوں میں علاج کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر کسی قیدی کو علاج کے لیے نجی اسپتال منتقل کرنے سے متعلق عدالتی حکم دیا جاتا ہے تو کیا یہی اصول دیگر قیدیوں کے لیے بھی لاگو ہوگا۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت عدالتی فیصلے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے اور اس حوالے سے قانونی مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
Comments
0 comment