1 hour ago
کراچی میں فائرنگ سے ایڈوکیٹ سمیت 2 جاں بحق
ویب ڈیسک
|
19 Aug 2026
کراچی: سر سید تھانے کی حدود سیکٹر 10 نارتھ کراچی میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد دورانِ علاج دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہارون اور شکیل شدید زخمی ہوئے تھے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں اہلخانہ انہیں آغا خان اسپتال لے گئے جہاں دونوں کی موت واقع ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں شکیل نامی شخص وکیل تھا، جبکہ دوسرا مقتول پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ تھا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کے علاوہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر تکنیکی معلومات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔
ابتدائی معلومات کی بنیاد پر پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو مبینہ طور پر ٹارگٹ کرکے نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے محرکات اور ملزمان کی شناخت کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ عینی شاہدین سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
پولیس کے مطابق دونوں مقتولین کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی جا رہی ہیں۔
Comments
0 comment