میررضا کیس، پولیس کی پہلی پریس ریلیز جاری، ڈیجیٹل اکاؤنٹ، فون تک تاحال رسائی نہ ہوسکی

میررضا کیس، پولیس کی پہلی پریس ریلیز جاری، ڈیجیٹل اکاؤنٹ، فون تک تاحال رسائی نہ ہوسکی

پولیس کے مطابق رپورٹس میں بعض ایسے نکات بھی سامنے آئے ہیں جن پر مزید وضاحت درکار ہے
میررضا کیس، پولیس کی پہلی پریس ریلیز جاری، ڈیجیٹل اکاؤنٹ، فون تک تاحال رسائی نہ ہوسکی

ویب ڈیسک

|

18 Aug 2026

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کی ہلاکت کی تحقیقات میں سندھ پولیس نے پہلی باضابطہ پیش رفت جاری کردی۔ پولیس کے مطابق اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم طبی رپورٹس، ڈیجیٹل و سائنسی شواہد اور مختلف افراد کے بیانات کی روشنی میں کیس کے تمام ممکنہ پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق 17 اگست کو موصول ہونے والی آخری کیمیائی تجزیاتی رپورٹ سمیت اب تک دو پوسٹ مارٹم اور تین کیمیائی رپورٹس ٹیم کو موصول ہوچکی ہیں، جن کا تفصیلی اور تقابلی جائزہ جاری ہے۔

پولیس کے مطابق رپورٹس میں بعض ایسے نکات بھی سامنے آئے ہیں جن پر مزید وضاحت درکار ہے، جس کے لیے متعلقہ اداروں اور حکام سے اضافی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لیے میر رضا کے موبائل فون اور اسمارٹ واچ سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کے تجزیے کی غرض سے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے رابطہ کیا گیا ہے، جبکہ موبائل فون کھولنے کے لیے متعلقہ کمپنی اور ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق معاملات کی جانچ کے لیے قومی سائبر جرائم تحقیقاتی ادارے سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق تحقیقاتی ٹیم دستیاب فرانزک، سائنسی، ڈیجیٹل اور دیگر قابلِ اعتماد شواہد کو سامنے رکھتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر تحقیقات آگے بڑھا رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!