پاکستان میں ایڈز کے 5 لاکھ مریضوں کا انکشاف
Webdesk
|
1 Dec 2025
کراچی: بے راہ روی ،غیر محفوظ جنسی طریقوں اور منشیات کے عادی افراد میں ایچ آئی وی (ایڈز) کا اضافہ ہورہا ہے،یہ بات عالمی یوم انسدادِ ایڈز کے موقع پر تنظیم فرینڈز آف اینٹی نارکوٹکس آف سندھ (فانوس) کے صدر رفیع احمد نے کہی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایڈز کا تیزی سے اضافہ کا سب سے بڑا سبب ہیروئن اور کرسٹل آیس کا نشہ کرنے والوں کا ایک ہی سرنچ کا مشترکہ استعمال کرنا ہے۔
اس وقت پاکستان میں قریبا 5،لاکھ افراد ایڈز کا شکار ہیں، حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے گزشتہ 10، سالوں میں ایچ آئی وی کے مریضوں میں سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کے خلاف عوام الناس اور طلبہ میں شعور و آگہی پیدا کی جائے، خون کی اسکریننگ آسان اور مفت کی جائے، ایڈز فری پاکستان کا عہد کیا جائے۔
Comments
0 comment