پاکستان میں ایم پاکس کا چھٹا کیس رپورٹ

پاکستان میں ایم پاکس کا چھٹا کیس رپورٹ

44 سالہ شخص کی سفر کی ہسٹری خلیجی ممالک کی ھے۔ مریض پمز ہسپتال کے ایسولیشن وارڈ میں داخل ہے اور تندرست ہے۔
پاکستان میں ایم پاکس کا چھٹا کیس رپورٹ

Webdesk

|

16 Sep 2024

اسلام آباد : پاکستان میں ایم۔پاکس کا چھٹا کیس سامنے آگیا، بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر سکریننگ کے دوران مسافر میں علامات شناخت کیں۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق 44 سالہ شخص کی سفر کی ہسٹری خلیجی ممالک کی ھے۔ مریض پمز ہسپتال کے ایسولیشن وارڈ میں داخل ہے اور تندرست ہے۔

 اسلام آباد ایئرپورٹ پر بارڈر ہیلتھ سروسز کا عملہ موثر سکریننگ کے نظام کو یقینی بنا رہا ہے۔ ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا ہے کہ ایئرپورٹس پر چھ لاکھ تیس ہزار مسافروں کی سکریننگ کی ہے۔

وزارت صحت صورتحال کی مانیٹرنگ کو یقینی بنارہی ہے۔ عوام کو ایم پاکس سے محفوظ سے محفوظ بنانے کیلیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں ۔وفاق اور صوبائی حکومتیں ایم پاکس سے نمٹنے کیلیے تمام تر اقدامات اور وسایل کو برویے کار لا رہی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!