7 hours ago
رمضان المبارک میں قبض سے چھٹکارا پانے کیلیے مفید مشورے

ویب ڈیسک
|
4 Mar 2025
رمضان المبارک میں روزے کی وجہ سے کھانے پینے کا معمول متاثر ہونے کی وجہ سے رفع حاجت میں کئی لوگوں کو مسائل کا سامنا ہوتا ہے اور بیشتر کو قبض کی شکایت ہوجاتی ہے۔
قبض کی شکایت کسی بڑی بیماری کی وجہ سے نہیں بلکہ کھانے پینے کا روٹین تبدیل ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے کیونکہ روزے دار تقریبا 13 گھنٹے تک بھوکے رہتے ہیں جس کی وجہ سے معدہ درست طریقے سے کام نہیں کرتا اور پھر افطار میں تلی ہوئی چیزوں سمیت دیگر بدپرہیزی والی اشیا مزید گڑ بڑ پیدا کردیتی ہیں۔
رمضان میں قبض سے بچاؤ کے لیے مفید ٹپس
رمضان المبارک کے دوران روزے کی حالت میں کھانے پینے اور نیند کے اوقات میں تبدیلی کے باعث نظام ہاضمہ کے مسائل، خاص طور پر قبض، کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
طبی تحقیق کے مطابق، رمضان میں لوگوں کو قبض، پیٹ پھولنے، اور بھاری پن جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ تاہم، چند آسان اقدامات سے اس مسئلے سے بچا جا سکتا ہے۔
قبض سے بچنے کیلیے کیا کیا جائے؟
فائبر والی ایشا کا استعمال
رمضان میں کھانے کی مقدار کم ہونے کے باعث قبض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ سحری اور افطار میں فائبر سے بھرپور غذائیں جیسے دلیہ، دالیں، پھل، اور گریاں شامل کریں۔
روزانہ کم از کم 15 گرام فائبر کا استعمال قبض سے بچاسکتا ہے۔
پانی کا زیادہ استعمال
اسی کے ساتھ ساتھ پانی کا استعمال بھی ضروری ہے۔ رمضان میں افطار کے بعد وقفے وقفے سے پانی پینے کی عادت بنائیں کیونکہ آنتوں کی خشکی بھی قبض کی ایک بڑی وجہ ہوتی ہے۔
عام طور پر 6 سے 8 گلاس پانی پینا مفید ہے۔ پیشاب کی رنگت ہلکی زرد ہونے سے جسم میں پانی کی مناسب مقدار کا پتہ چلتا ہے۔
اسی کے ساتھ چہل قدمی اور ورزش بھی قبض سے نجات کیلیے ضروری ہے، افطار یا سحری کے بعد دن میں تقریبا آدھا گھنٹہ چہل قدمی ضروری ہے جس سے نظام ہاضمہ بہتر رہتا ہے۔
نوٹ: یہ تمام درج بالا چیزیں عام مشاہدے اور مختلف طبی تحقیقات کے نتائج کی روشنی میں لکھی گئیں ہیں، اگر ان اقدامات کے باوجود مسئلہ برقرار رہے تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا بہتر ہے، جو مناسب رہنمائی یا دوا تجویز کر سکتے ہیں۔
پیجیدہ امراض یا عمر رسیدہ افراد اپنے طبیب سے ضرور مشورہ کریں۔
رمضان میں صحت مند طرز زندگی اپنا کر قبض جیسے مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔
Comments
0 comment