راولپنڈی میں ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ، اسپتال سے لاروا برآمد

راولپنڈی میں ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ، اسپتال سے لاروا برآمد

ہولی فیملی اسپتال کو مرمتی کام کے بعد تیس جون کو آپریشنل کیا جانا ہے، اس سے قبل جب عمارت کی انسپیکشن ہوئی تو وہاں سے ڈینگی وائرس کے بڑے پیمانے پر شواہد ملے ہیں۔
راولپنڈی میں ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ، اسپتال سے لاروا برآمد

Webdesk

|

24 Jun 2024

ایک سال سے زائد عرصے سے مرمتی کام کی وجہ سے بند راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال کی عمارت سے بڑے پیمانے پر ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے جس کے بعد ڈینگی بڑے پیمانے پر پھیلنے کا تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہولی فیملی اسپتال کو مرمتی کام کے بعد تیس جون کو آپریشنل کیا جانا ہے، اس سے قبل جب عمارت کی انسپیکشن ہوئی تو وہاں سے ڈینگی وائرس کے بڑے پیمانے پر شواہد ملے ہیں۔

شواہد ملنے کے بعد انتظامیہ نے انہیں تلف کرکے افزائش روک دی تاہم کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر ڈینگی کا الرٹ جاری کردیا گیا جس میں وائرس پھیلنے کا خدشہ اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ضلعی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہری گھروں کے قریب میٹھا پانی جمع نہ ہونے دیں اور خود بھی مچھر کش کریم یا لوشن استعمال کریں، بخار کی صورت یا ڈینگی علامات پر فوری ڈاکٹرز سے رجوع کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!