شوگر کے مریض اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے روزہ رکھیں، ماہرین

شوگر کے مریض اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے روزہ رکھیں، ماہرین

شوگر کے مریض اپنے ڈاکٹر کے مشورے سروزہ رکھیں تاکہ ان کی زندگی کو خطرہ نہ لاحق ہو
شوگر کے مریض اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے روزہ رکھیں، ماہرین

Webdesk

|

4 Feb 2025

کراچی: ماہرین ذیابیطس نے کہا ہے کہ شوگر کے مریض اپنے ڈاکٹر کے مشورے سروزہ رکھیں تاکہ ان کی زندگی کو خطرہ نہ لاحق ہو اوراگر اگر کسی وجہ سے روزہ نہیں رکھ پاتے تو کسی احساس گناہ میں مبتلا نہ ہوں کیونکہ اللہ تعالی نے قرآن میں بیماری یا کسی شرعی عذر کی موجودگی  میں روزہ نہ رکھنے کا حکم دیا ہے اس کے لیے قضا یا فدیے کی رعایت دی گئی ہے۔

 یہ باتیں انہوں نے ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اوجھا کیمپس میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈائبیٹیز اینڈ اینڈو کرائنولوجی (نائیڈ)میں" ذیابیطس اوررمضان" کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں کہیں۔

 ڈائو انٹرنیشنل میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹرافتخار احمد، ڈائریکٹر نائیڈ ڈاکٹر مسرت ریاض، ڈپٹی ڈائریکٹر نائیڈ ڈاکٹر محمد عمر خان، ڈاکٹر سید محمد حسن ، ڈاکٹر فریدالدین ، ماہر غذائیت مس تہمینہ، مفتی فرخ ، نے آگاہی سیمینار سے خطاب کیا۔

 اس موقع پر حامد سلیم جعفری، محمد عامر،ڈاکٹروں اور ذیابیطس کے مریضوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،آگاہی سیمینار سے خطاب میں ڈائو انٹرنیشنل میڈیکل کے پرنسپل ڈاکٹرافتخار احمد نے کہا کہ دین میں زبردستی ، تکلیف بالکل نہیں ہے۔

 رسول ۖ ہمارے پاس آسانیاں لے کر آئے اور اللہ تعالی ایک ماں سے بھی ستر گنا زیادہ ہم سے محبت کرتا ہے، تو وہ کیوں چاہے گا کہ ہمارے گردے خرا ب ہوجائیں۔

 ہماری صحت خراب ہوجائے، ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ اگر آپ خود کو صحت مند رکھیں گے،متوازن غذا لیں گے توذیابیطس ویسے ہی دور رہتی ہے،انہوں نے کہا کہ اگر کسی وجہ سے روزہ نہیں رکھ پاتے تو رمضان کا احترام کریں، اوراحساسِ جرم میں مبتلا نہ ہوں کہ بیماری کی وجہ سے روزہ نہیں رکھ رہے۔

 سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر نائیڈ پروفیسر مسرت ریاض نیکہا کہ اس پروگرام کا مقصدمریضوں کو آگاہی اور سہولت فراہم کرناہے، وہ لوگ جو روزہ رکھنا چاہتے ہیں وہ  احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے کیسے روزہ رکھ سکتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام خاص طور پر ذیابیطس کے مریضو ں کے لیے منعقد کیا گیا ہے اور ڈاکٹرز کے علاوہ مذہبی نقطہ نظر سے بھی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

 بعدازاں سیمینار سے خطاب میں ڈپٹی ڈائریکٹر نائیڈ ڈاکٹر محمد عمر خان نے بتایا کہ خطرات کے حوالے سے ذیابیطس کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے کم خطرے، متعدل اور زیادہ خطرے والی ذیابیطس ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ٹائپ ٹو ذیابیطس اور وہ مریض جو دن میں ایک مرتبہ انسولین لگاتے ہیں وہ روزہ رکھنے پر کم خطرے کا شکار ہیں،ٹائپ ون،ہائپو گلیسیما ، ڈائیلائسز کے مریض کو روزے کے دوران طبیعت بگڑنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!