سندھ میں بچوں میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ ہوگیا

سندھ میں بچوں میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ ہوگیا

انڈس اسپتال، انفیکشس ڈیزیز اسپتال نیپا اور دیگر مراکز سے بھی نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
سندھ میں بچوں میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ ہوگیا

Webdesk

|

18 Nov 2025

کراچی : سندھ میں بچوں میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ ہوگیا، گزشتہ ہفتے مزید 4 بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی ہے۔

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن کی اسکریننگ میں 476 میں سے 12 بچوں میں ایچ آئی وی مثبت رپورٹ ہوا، جن کا تعلق مختلف اضلاع سے ہے۔

کراچی کے ولیکا اسپتال میں گزشتہ ہفتے 18 اور سیسی اسپتال میں 3 بچوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسی طرح انڈس اسپتال، انفیکشس ڈیزیز اسپتال نیپا اور دیگر مراکز سے بھی نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق بار بار نمونیا، بخار، وزن میں کمی اور شدید غذائی قلت والے بچوں میں ایچ آئی وی کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ چھوٹے مراکز میں ڈبلیو ایچ او منظور شدہ اسکریننگ کٹس کی کمی بروقت تشخیص کو متاثر کر سکتی ہے۔واضح رہے کہ رواں سال اکتوبر تک صوبے میں 29 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!