سروائیکل کینسر سے بچا ؤکی مفت ویکسین فراہمی کا اعلان
سندھ ویکسین مہم شروع کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن جائے گا

Webdesk
|
13 Aug 2025
کراچی: سندھ حکومت نے 9 سے 14 برس تک کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچا کی مفت ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کردیا ۔
سندھ ویکسین مہم شروع کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن جائے گا۔ کراچی میں منعقدہ سیمینار میں ماہرین صحت نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں ہر سال 5 ہزار سے زائد سروائیکل کینسر کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔
جن میں 3 ہزار سے زائد خواتین جان کی بازی ہارجاتی ہیں۔
سندھ کے مختلف اضلاع میں 4 ہزار سے زائد خواتین اوربچیوں پر تحقیق کی گئی جس کے نتائج کی بنیاد پر 9 سے 14 سال کی بچیوں کو مفت ایچ پی وی ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ویکسین اسکولوں اور دیگر مراکز پر بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔
Comments
0 comment