یکم جون کو بخار، تین جون کو ٹانگ مفلوج، ایک اور پاکستانی بچہ پولیو وائرس کا شکار
والدین کی جانب سے 18 ماہ کے بچے کو ایک بار بھی پولیو کی خوراک نہیں دی گئی
Webdesk
|
26 Jun 2024
پاکستان میں رواں سال کے دوران اب تک پولیو کا چھٹا کیس سامنے آیا ہے۔
محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان کے علاقے قلع عبداللہ سے تعلق رکھنے والے 18 ماہ کے بچے کو پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
حالیہ کیس سامنے آنے کے بعد بلوچستان سے رواں سال رپورٹ ہونے والا یہ پانچواں کیس ہے جبکہ ایک کیس سندھ سے رپورٹ ہوا ہے اور قلع عبداللہ سے رواں سال کا یہ دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
اس سے قبل بلوچستان میں پولیو کے کیسز ڈیرہ بگٹی، چمن اور کوئٹہ میں بھی سامنے آئے تھے۔
محکمہ صحت کے مطابق یکم جون کو بچے کو تیز بخار اور تین جون کو دائیں ٹانگ میں کمزوری ہوئی۔ جس کے بعد یہ تیزی سے بڑھتی رہی والدین نے ڈاکٹر کو دکھایا تو کچھ ٹیسٹ میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ذرائع کے مطابق والدین کی جانب سے بچے کو تاحال پولیو کی کوئی خوراک نہیں دی گئی تھی۔
Comments
0 comment