ایسٹرازینیکا کووِڈ ویکسین خون جمنے کا سبب بن سکتی ہے، کمپنی کا اعتراف
Webdesk
|
2 May 2024
لندن: ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنی ایسٹرازینیکا (Astrazeneca) کووڈ ویکسین کی جانب سے حال ہی میں اعتراف کیا گیا ہے کہ اس کی ویکسین سے اندرون جسم خون جمنے کی سنگین بیماری لاحق ہوسکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنی ایسٹرازینیکا خون جمنے کی ایک نایاب بیماری کا باعث بن سکتی ہے۔
برطانوی اور سوئیڈن کے اشتراک سے قائم کی گئی فارماسیوٹیکل کمپنی ایسٹرازینیکا نے پہلی بار برطانوی عدالت میں ایک کیس کے دوران اعتراف کیا کہ اس کی کووِڈ ویکسین جو آکسفورڈ یونیورسٹی کے ساتھ مِل کر تیار کی گئی ہے،سنگین خطرات لاحق کرسکتی ہے۔
برطانیہ کی ہائی کورٹ میں کمپنی کے خلاف تقریبا 51 مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ اس کووِڈ ویکسین کی وجہ سے متعدد اموات ہوئی ہیں۔
ڈاکٹروں کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ اس ویکسین کے فوائد سے زیادہ نقصانات ہیں جس سے عوام کو محتاط رہنا چاہیے۔ یہ تھرومبوسس تھرومبوسائٹوپینیا سنڈروم (ٹی ٹی ایس)کا سبب بن سکتا ہے۔
Comments
0 comment