10 سال کی کمائی کے بعد خریدی گئی فراری ایک گھنٹے بعد حادثے میں جل کر خاکستر

10 سال کی کمائی کے بعد خریدی گئی فراری ایک گھنٹے بعد حادثے میں جل کر خاکستر

یہ واقعہ جاپان کے پروڈیوسر کے ساتھ پیش آیا جو محض حادثہ ہے
10 سال کی کمائی کے بعد خریدی گئی فراری ایک گھنٹے بعد حادثے میں جل کر خاکستر

ویب ڈیسک

|

23 Apr 2025

ٹوکیو: ایک جاپانی میوزک پروڈیوسر کی دس سال کی محنت سے خریدی گئی فراری گاڑی محض ایک گھنٹے بعد ہی جل کر راکھ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق 33 سالہ ہنکون نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس المناک واقعے کا احوال بیان کیا۔

انہوں نے لکھا: "میری فراری 458 اسپائیڈر ڈیلیوری کے صرف ایک گھنٹے بعد جل گئی۔ لگتا ہے میں جاپان کا واحد شخص ہوں جسے ایسی پریشانی کا سامنا ہے۔"

ہنکون ٹوکیو کے شوٹو ایکسپریس وے پر گاڑی چلا رہے تھے کہ اچانک اس میں دھواں نکلتا دکھائی دیا اور پھر وہ فوری طور پر گاڑی روک کر باہر نکل گئے۔

اگلے 20 منٹ میں گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔ منظر دیکھنے کے لیے دیگر ڈرائیورز نے بھی گاڑیاں روک لیں۔

خوش قسمتی سے ہنکون کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق حادثے کی وجہ انجن میں اچانک آگ لگنا بتائی جارہی ہے۔

یہ گاڑی تقریباً 43 ملین ین (ساڑھے 8 کروڑ پاکستانی روپے) میں خریدی گئی تھی، جس کے لیے ہنکون نے دس سال تک بچت کی تھی۔

فراری کمپنی نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!