عالیہ، کنگنا، اننیا اور شردھا بھی ڈیپ فیک ویڈیو کی زد میں آگئیں

عالیہ، کنگنا، اننیا اور شردھا بھی ڈیپ فیک ویڈیو کی زد میں آگئیں

بالی ووڈ حسیناں عالیہ بھٹ، اننیا پانڈے، کنگنا رناوت اور شردھا کپور کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جوکہ دیکھنے میں کافی مزاحیہ لگ رہی ہے۔
عالیہ، کنگنا، اننیا اور شردھا بھی ڈیپ فیک ویڈیو کی زد میں آگئیں

Webdesk

|

15 May 2024

ممبئی: بھارت کی معروف اداکارائیں عالیہ بھٹ، کنگنا رناوت، اننیا پانڈے اور شردھا کپور بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر آئے دن نئے ٹرینڈز سامنے آتے ہیں جن پر سوشل میڈیا اسٹارز اور ٹک ٹاکرز ویڈیوز بناکر اپنے اکائونٹس پر پوسٹ کرتی ہیں۔

 اب گزشتہ دنوں سے ایک نیا ٹرینڈ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

وائرل ٹرینڈ کا نام Asoka Makeup Trend ہے جس میں سال 2001کی سپر ہٹ بالی ووڈ فلم اشوکا کا گانا سن سنن شامل ہے اس ٹرینڈ میں ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوینسرز اپنی میک اپ کی مہارت کو منفرد انداز میں دکھاتے ہوئے خوبصورت دلہنوں میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔

اب اس ٹرینڈ پر بالی ووڈ حسیناں عالیہ بھٹ، اننیا پانڈے، کنگنا رناوت اور شردھا کپور کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جوکہ دیکھنے میں کافی مزاحیہ لگ رہی ہے۔

مذکورہ ویڈیو اصلی نہیں بلکہ جعلی ہے جوکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس(اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی ہے، ویڈیو میں چاروں بالی ووڈ اداکاراں کو اس ٹرینڈ پر دلچسپ انداز میں اداکاری کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں کنگنا رناوت کو بالکل درست کردار دیا ہے، اس مہارت پر تو ویڈیو ایڈیٹر کو ایوارڈ ملنا چاہیے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!