عالیہ بھٹ یامی گوتم کی تعریف کرکے مشکل میں پھنس گئیں

عالیہ بھٹ یامی گوتم کی تعریف کرکے مشکل میں پھنس گئیں

عالیہ بھٹ نے حق میں یامی گوتم کی تعریف کی تو انہیں ٹرول کیا جانے لگا
عالیہ بھٹ یامی گوتم کی تعریف کرکے مشکل میں پھنس گئیں

Webdesk

|

13 Jan 2026

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے حق میں یامی گوتم کی تعریف کی تو انہیں ٹرول کیا جانے لگا اور اس پوسٹ کی تعریف اننیا پانڈے نے بھی کردی۔

اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جس میں حق میں یامی گوتم کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ زندگی بھر ان کی مداح رہیں گی۔

انہوں نے لکھا کہ ملکہ یامی گوتم، حق میں یہ اب تک کی بہترین خواتین پرفارمنس میں سے ایک ہے، آپ کے مداح ایک بار پھر آپ کی شاندار اداکاری کے منتظر ہیں۔

عالیہ کی اس پوسٹ کے بعد لوگوں نے انہیں موقع پرست کہتے ہوئے ٹرول کرنا شروع کردیا اور لکھا کہ یامی کے شوہر آدتیہ دھر نے حال ہی میں بلاک بسٹر فلم دھرندر کی ہدایت کاری کی ہے اور وہ شاید ان کے ساتھ فلم لینا چاہ رہی ہیں۔

تاہم صارفین کی جانب سے تنقید کے بعد لوگوں نے دیکھا کہ اننیا پانڈے بھی اس پوسٹ کو پسند کیا جو عالیہ بھٹ کو ٹرول کررہی تھی اور انہیں موقع پرست کہہ رہی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!