عامر لیاقت نے فیصل قریشی سے آخری بار کال پر کیا کہا تھا؟

عامر لیاقت نے فیصل قریشی سے آخری بار کال پر کیا کہا تھا؟

فیصل قریشی نے سالوں بعد راز سے پردہ اٹھادیا
عامر لیاقت نے فیصل قریشی سے آخری بار کال پر کیا کہا تھا؟

ویب ڈیسک

|

24 Mar 2025

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار فیصل قریشی نے عامر لیاقت سے ہونے والی آخری گفتگو سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

فیصل قریشی نجی ٹی وی پر رمضان ٹرانمیشن کررہے ہیں اور اس دوران انہوں نے عامر لیاقت کو یاد کرتے ہوئے آخر بار بات ہونے سے متعلق بتایا۔

فیصل قریشی نے بتایا کہ انتقال سے چار یا پانچ روز پہلے میں ایک واقعے کے بعد عامر لیاقت کو کال کررہا تھا مگر وہ نہیں اٹھا رہا تھا پھر اُس نے فون اٹھا لیا۔

انہوں نے بتایا کہ عامر لیاقت فون پر زارو قطار رویا اور کہا کہ میں کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا۔

فیصل قریشی نے کہا کہ عامر کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا تھا اسی وجہ سے وہ نادم تھا، میں نے اپنے گروپ کے تمام لوگوں کو کالز کیں اور کہا کہ عامر سے رابطہ کر کے اُس کا دھیان بٹائیں مگر اُس نے کسی کا فون نہیں اٹھایا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!