عامر لیاقت نازیبا ویڈیو اسکینڈل، یاسر شامی بے گناہ قرار
Webdesk
|
8 Jun 2024
معروف اینکر، سیاست دان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کیس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے یوٹیوبر یاسر شامی کو بے گناہ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کیس کی سماعت ہوئی جس میں ایف آئی اے ٹیم نے کیس کا ضمنی چالان پیش کیا۔
ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں یاسر شامی کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دوران تفتیش یاسر شامی کے خلاف ویڈیوز وائرل کرنے کے کوئی شواہد نہیں ملے لہذا کیس سے اُن کا نام نکال دیا جائے۔
رپورٹ میں ایف آئی اے نے لکھا کہ دانیہ شاہ کے حوالے سے اہم شواہد موجود ہیں لہذا اُن کے خلاف کارروائی کو جاری رکھا جائے۔ عدالت میں ملزمہ کے وکیل نے آگاہ کیا کہ دانیہ شاہ کی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث وہ پیش نہیں ہوسکتیں لہذا انہیں استشنیٰ دیا جائے۔
عدالت نے دانیہ شاہ کی استشنیٰ کی درخواست کو منظور کرلیا جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے رپورٹ جمع کرانے کے بعد عدالت نے تفتیشی افسر کو شوکاز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 27 جون تک ملتوی کردی۔
Comments
0 comment