عمران ہاشمی کی اہلیہ نے انہیں چھوڑنے کی دھمکی کیوں دی؟

عمران ہاشمی کی اہلیہ نے انہیں چھوڑنے کی دھمکی کیوں دی؟

گزشتہ دو سالوں سے ایک ہی ڈائیٹ پلان لے رہا ہوں جوکہ چکن قیمہ، سلاد اور شکرقندی پر مشتمل ہے
عمران ہاشمی کی اہلیہ نے انہیں چھوڑنے کی دھمکی کیوں دی؟

Webdesk

|

6 Mar 2024

 ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول اداکار عمران ہاشمی کی اہلیہ نے اُن کی خوراک سے تنگ آکر اُنہیں چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اپنے حالیہ انٹرویو میں عمران ہاشمی نے اپنی روزمرہ کی خوراک کی روٹین کے بارے میں بتایا جسے وہ گزشتہ دو سال سے استعمال کر رہے ہیں۔

بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سالوں سے ایک ہی ڈائیٹ پلان لے رہا ہوں جوکہ چکن قیمہ، سلاد اور شکرقندی پر مشتمل ہے،میں اپنی فٹنس اور صحت پر سخت محنت کررہا ہوں۔

عمران ہاشمی نے بتایا کہ میں جانتا ہوں کہ میری خوراک بہت بورنگ ہے لیکن یہ میری صحت کے لیے اچھی ہے، چکن قیمہ کھانے میں ہلکا ہوتا ہے، آسانی سے ہضم بھی ہوجاتا ہے جبکہ سلاد اور شکرقندی کے بہت زیادہ فائدے ہیں۔ 

میرا باورچی میرے لیے پورے ہفتے کا کھانا ایک ہی بار تیار کرکے رکھ دیتا ہے، پھر میں روزانہ اپنے حساب سے لنچ اور ڈنر میں اپنا کھانا لیتا ہوں۔

عمران ہاشمی نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ میری خوراک کی وجہ سے میری اہلیہ مجھے چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں، وہ مجھے دھمکیاں دیتی رہتی ہیں لیکن اُنہوں نے ابھی تک ایسا نہیں کیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!