ایشوریہ کو ایک لفظ کہنے پر عمران ہاشمی کیلیے مصیبت کھڑی ہوگئی
بھارتی اداکار سے ایک ایونٹ میں اس متنازعہ تبصرے پر معافی کا تقاضہ کیا گیا
Webdesk
|
8 Mar 2024
بھارت کے معروف اداکار عمران ہاشمی ایشوریہ رائے کو ”پلاسٹک“ کہنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔
اداکار عمران ہاشمی کرن جوہر کے شو میں مہیش بھٹ کے ساتھ مہمان بنے، اس دوران انہوں نے متنازعہ بات کردی، جس بھارتی اداکار تنقید کی زد میں آگئے۔
بھارتی اداکار سے ایک ایونٹ میں اس متنازعہ تبصرے پر معافی کا تقاضہ کیا گیا، جس پر انہوں نے کہا کہ وہ معذرت نہیں کریں گے کیوں کہ وہ ایک مذاق تھا۔
واضح رہے کہ اداکار عمران ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ پروین شاہانی نے انہیں علیحدگی کی دھمکی دے دی ہے۔
عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ اہلیہ کو میرا ڈائٹ پلان پسند نہیں ہے، بقول اہلیہ کے میرا ڈائٹ پلان بہت زیادہ بورنگ ہے۔
Comments
0 comment