عمران اشرف کی موت کی جعلی اے آئی ویڈیو ، اداکار کا بیان سامنے آگیا

عمران اشرف کی موت کی جعلی اے آئی ویڈیو ، اداکار کا بیان سامنے آگیا

سوشل میڈیا پر ایک اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی، جس میں عمران اشرف کے انتقال کی خبر نشر کی گئی۔
عمران اشرف کی موت کی جعلی اے آئی ویڈیو ، اداکار کا بیان سامنے آگیا

Webdesk

|

19 Aug 2026

لاہور: اداکار اور میزبان عمران اشرف نے اپنی موت سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی جعلی خبر کی تردید کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کر دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی، جس میں عمران اشرف کے انتقال کی خبر نشر کی گئی۔

 عمران اشرف نے انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں مداحوں سے دعاں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ! میں بالکل ٹھیک ہوں، یہ جعلی خبر ہے ، آپ سب کی دعاں کی ضرورت ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!