عاطف اسلم کو کنسرٹ میں ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا

عاطف اسلم کو کنسرٹ میں ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا

کئی صارفین نے عاطف اسلم کا موازنہ بھارتی گلوکار سے کر دیا
عاطف اسلم کو کنسرٹ میں ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا

Webdesk

|

19 Nov 2025

اسلام آباد: پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار و گلوکار عاطف اسلم کے بھنگڑے نے بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کی یادیں تازہ کردیں، کئی صارفین نے عاطف اسلم کا موازنہ بھارتی گلوکار سے کر دیا، صارفین نے پاکستانی گلوکار پر بھارتی گلوکار کو کاپی کرنے کا الزام تک عائد کر دیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق ان دنوں عاطف اسلم ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے کنسرٹس میں مصروف ہیں، حال ہی میں ان کا ایک کنسرٹ اسلام آباد میں بھی منعقد ہوا۔

مذکورہ کنسرٹ میں گلوکار نے بھرپور انداز میں پرفارم کیا، شائقین میں جوش و ولولہ جگانے کے لیے خلاف توقع بھنگڑا بھی ڈالا، مذکورہ کنسرٹ کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جن میں انہیں خوب ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس کی بنیاد پر شائقین ان کا موازنہ بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ سے کر رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے صارفین جہاں ان کے بھنگڑے کو پسند کر رہے ہیں وہیں یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ عاطف دلجیت کے انداز کو کاپی کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا، نان پی ٹی اے دلجیت ایک اور صارف نے لکھا کہ آپ دلجیت کی نقل کر رہے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ آپ کو ناچنا نہیں چاہیے، یہ آپ کو زیب نہیں دیتا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!